• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپیئن بن گیا

شائع March 13, 2024
ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ کے درمیان شارجہ میں کھیلا گیا — فوٹو: پی سی بی
ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ کے درمیان شارجہ میں کھیلا گیا — فوٹو: پی سی بی

پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ایونٹ کا چیمپیئن بن گیا۔

ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو 100 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 62 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ کے درمیان شارجہ، متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا۔

ایونٹ میں چھ ٹیموں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے شرکت کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈیف کرکٹ ٹیم کو شاباش اور ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت کے ساتھ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024