• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بلوچستان: ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، جاں بحق 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

شائع March 20, 2024
-فائل فوٹو
-فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق دھماکے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے، کوئلے کی کان سے 8 کانکنوں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس دھماکے کے وقت کان میں 20 کان کن موجود تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق کوئٹہ سے متصل ضلع پشین سے ہے۔

چیف انسپکٹر نے مزید بتایا کہ جاں بحق کان کنوں کی لاشیں آبائی علاقے پشین روانہ کردی گئی ہیں، کان میں دھماکا میتھین گیس کی وجہ سے ہوا ہے۔

وزیر اعظم کا قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے، بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے کان کنوں کی ریسکیو کی کوششوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے حادثے کے نتیجے میں زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024