• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

طلبہ کیلئے بائیکس کا منصوبہ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

شائع March 20, 2024
مریم نواز نے بائیکس کا کلر حکومت پنچاب کے سبز لوگو کے مطابق کرنے کی ہدایت کی— فائل فوٹو: جولٹا الیکٹرک
مریم نواز نے بائیکس کا کلر حکومت پنچاب کے سبز لوگو کے مطابق کرنے کی ہدایت کی— فائل فوٹو: جولٹا الیکٹرک

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں طلبہ کے لیے 20 ہزار بائیکس کے منصوبے کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ اور پنجاب بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کے لیے مجوزہ الیکٹرک، پیٹرول بائیکس کا معائنہ کیا، بائیکس کے نرخ کے بارے میں پوچھا اور کوالٹی چیک کی۔

انہوں نے بائیکس کا کلر حکومت پنچاب کے سبز لوگو کے مطابق کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بائیک کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن کا آغاز جلد از جلد کیا جائے گا، طلبہ کو بلاسود ماہانہ اقساط پر بائیکس دی جائیں گی، طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک کی فراہمی پر سود حکومت دے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرول بائیک کی ماہانہ قسط 5 ہزار اور ای بائیک کی قسط 10 ہزار روپے سے کم ہوگی۔ مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر دی جائے گی۔

پنجاب کابینہ نے گزشتہ روز طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دی تھی جن کی تقسیم رواں سال مئی سے شروع ہوگی۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں سال 24-2023 کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کی گئی تھی۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ الیکٹرک بائیکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے ضروری ہیں لیکن بیٹری چوری اور کم مائیلج کی وجہ سے فی الحال موزوں نہیں، الیکٹرک بائیک کے ساتھ پیٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ پر بوجھ کم کرنے کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5 ہزار سے کم ہوگی، رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی، امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بائیکس دینے کے لیے الگ سکیم لائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024