• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس بحال ہونا شروع

شائع April 4, 2024
—فائل فوٹو: پیکسا بے
—فائل فوٹو: پیکسا بے

پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی۔

ملک بھر میں سماجی رابطے کی اہم ویب سائٹ کے صارفین کو تقریباً رات 11 بجے کے قریب اس کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے مسئلے کی نشاندہی کی گئی۔

تاہم کچھ دیر کے بعد واٹس ایپ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، فوری طور پر واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دن انٹرنیٹ کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس تاحال متاثر ہے جس کی بحالی سے متعلق عدالتوں کے احکامات کے باوجود عوام کو وقفے وقفے سے بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو فوری طور پر دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024