• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

قومی ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی

شائع April 6, 2024
قومی ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف— فائل فوٹو: پی سی بی
قومی ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف— فائل فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور لیگ اسپنر غلام فاطمہ جمعہ کو پیش آنے والے کار حادثے میں معمولی زخمی ہو گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور کچھ دیر تک بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے انکی نگرانی کی۔

دونوں کے ہفتے کو سی ٹی اسکین کیے گئے جس کے بعد انہیں کلیئر کرتے ہوئے قرار دیا کہ دونوں کو کوئی سنگین انجری نہیں ہے۔

دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے لگائے گئے قومی ویمنز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا حصہ ہیں۔

یہ سیریز تین ون ڈے میچوں اور پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل ہے جس کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا اور سیریز کے تمام آٹھوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

بسمہ معروف اور غلام فاطمہ نے قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف دسمبر میں ہونے والی آخری سیریز میں شرکت کی تھی جہاں بسمہ معروف نے تین اننگز میں 89 رنز اسکور کیے تھے جس میں تیسرے ون ڈے میچ میں کھیلی گئی 68 رنز کی باری بھی شامل ہے۔

غلام فاطمہ سیریز میں 6 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024