• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تاریخ میں پہلی بار اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی خفیہ رکھنے کا فیصلہ

شائع April 7, 2024
محمد اورنگزیب نے وزارت خزانہ کو سرکاری سطح پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی خبر جاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ — فائل فوٹو:
محمد اورنگزیب نے وزارت خزانہ کو سرکاری سطح پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی خبر جاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ — فائل فوٹو:

تاریخ میں پہلی بار اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی خفیہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے وزارت خزانہ کو سرکاری سطح پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی خبر جاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلسل دو روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اور وزارت خزانہ کی طرف سے خلافِ معمول اس سے متعلق کوئی پریس ریلیز یا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان 2 دن کے اجلاسوں میں اہم نوعیت کے فیصلے کیے گئے ہیں جن سے میڈیا کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بھی اپنے تمام افسروں اور اہلکاروں کو کسی بھی معاملے پر میڈیا سے بات چیت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے افسران میں مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر میڈیا سے بات چیت کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور یہ ادارے کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے لہذا یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ ترجمان ایف بی آر کے علاوہ کسی بھی افسر یا اہلکار کو کسی بھی معاملے پر میڈیا سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایف بی آر نے ادارے کی کارکردگی اور پالیسی فیصلوں سے متعلق افسروں اور اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024