• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

بھارت، بنگلا دیش میں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر جمعرات کو منانے کا اعلان

شائع April 9, 2024 اپ ڈیٹ April 10, 2024
بنگلہ دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
بنگلہ دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے پڑوسی ممالک بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات منائی جائے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر 11اپریل بروزجمعرات منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند آگیا ہے اور ملک بھر میں آج عید الفطر منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر ، افغانستان، آسٹریلیا اور لندن میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔

گزشتہ روز ہی متحدہ عرب امارات میں بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تھا تاہم پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ادھر افغانستان میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد بدھ کو عید کا اعلان کردیا گیا تھا۔

آسٹریلیا فتوی کونسل نے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے پر آج تیسویں روزے کا اعلان کیا تھا، اس کے علاوہ لندن میں بھی بدھ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024