• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

زین قریشی کا اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے عدالت سے رجوع

شائع April 16, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور ممبر قومی اسمبلی زین قریشی نے اپنے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

زین قریشی نے درخواست وکیل بخاری کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے، کمشنر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ زین قریشی ممبر قومی اسمبلی ہیں اور کبھی کسی غیر قانونی عمل میں شریک نہیں ہوئے، سابقہ اور نگران حکومت کے دور میں غلط اور بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران مقدمات بنائے گئے جس کا مقصد لیڈرشپ کو جیلوں میں رکھنا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زین قریشی کو ان کے اوپر درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ 5 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 29 اپریل تک جواب طلب کرلیا تھا۔

انہوں نے استدعا کی تھی کہ ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہوگا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔

وکیل علی بخاری نے عدالت سے کہا تھا کہ زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے 29 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024