• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی

شائع April 24, 2024
فیصل کریم کنڈی۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
فیصل کریم کنڈی۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے کا حکم دیا مگر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہورہا ہے، خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں اپوزیشن جماعتوں کو ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا وزیراعلیٰ علی امین اسپیکر سے غیر آئینی، غیر قانونی کام کرانا چاہتے ہیں، حلف لینا وزیراعلیٰ کا نہیں بلکہ اسپیکر خیبرپختونخوا کا کام ہے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی واقعات بڑھ رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے میں امن وامان پر توجہ دیں

رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو الزامات نہیں لگانے چاہئیں، آپ حقوق کی بات کریں، اسلام آباد سے تعلقات ٹھیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، ہم نے تو ہمارے خلاف فیصلے آنے پر کبھی تنقید نہیں کی۔

رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کی بات کی، ایرانی صدر نے بھی کشمیر کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی، ایرانی صدرکےدورے میں مختلف ایم او یوز پر دستخط ہوئے.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024