• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

’گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر سابق پولیس افسر کے بیٹے نے دوست کو قتل کردیا‘

شائع April 25, 2024

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر سابق ایس ایس پی کے بیٹے نے دوست کو قتل کردیا، پولیس نے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق آٹھ فروری کو ڈیفنس فیز فائیو میں ہونے والی واردات کی تفتیشی رپورٹ پولیس نے جاری کردی ہے، ایس ایس پی کے بیٹے دانیال نے اپنے دوست علی کیریو کےقتل کا اعتراف کرلیا جب کہ مقتول ایک جج کا بیٹا تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم دانیال نے 8 فروری کو اپنی دوست کو گھر بلایا تھا، گھر میں اس کا دوست علی کیریو اور بھائی احمر بھی موجود تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم دانیال اپنی گرل فرینڈ کو علیحدہ کمرے میں لے گیا اور اس کے لیے برگر آرڈر کیے، آرڈر آیا تو مقتول علی کیریو نے اس میں سے آدھا برگر کھالیا، دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ کی رائفل لے آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھائی کی مداخلت کے باوجود اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اس نے گولی چلادی، فائرنگ سے علی کیریو زخمی ہوا اور ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ اعلیٰ افسران کو جمع کروادی اور پولیس افسر کے بیٹے کو قصور وار قرار دیا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم دانیال نذیر میربحر جیل میں ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024