• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چین نے امریکا کو ’ریڈ لائن‘ عبور نہ کرنے پر خبردار کردیا

شائع April 27, 2024
چین نے امریکا کو ’ریڈ لائنز‘ کو عبور کرنے کا واضح پیغام دے دیا—فوٹو: اے ایف پی
چین نے امریکا کو ’ریڈ لائنز‘ کو عبور کرنے کا واضح پیغام دے دیا—فوٹو: اے ایف پی

چین نے امریکا کو ’ریڈ لائنز‘ عبور نہ کرنے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے واضح پیغام دیا اور کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہونا شروع ہو رہے ہیں لیکن امریکی رویے کے باعث کچھ منفی عوامل موجود ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی۔

انٹونی بلنکن نے وانگ یی کے ساتھ 5 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کو وسیع اور تعمیری قرار دیا تھا۔

ملاقات کے دوران امریکا نے بھی خبردار کیا کہ دونوں ممالک یا تو استحکام کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں یا پھر بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف پلٹ سکتے ہیں، جو ممکنہ طور پر تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ چین کی کچھ ’ریڈ لائنز‘ ہیں جنہیں امریکا کو عبور نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہونا شروع ہو رہے ہیں لیکن امریکی رویے کے باعث کچھ منفی عوامل موجود ہیں۔

انہوں نے بلنکن کو بتایا کہ چین کی ترقی کو غیر منصفانہ طور پر روک دیا گیا ہے اور ہمارے بنیادی مفادات خطرے میں ہیں۔

امریکا نے چین کو فلپائن کے قریب اپنے جارحانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کیا اور اپنے اتحادی کا دفاع کرنے کا وعدہ کیا۔

انٹونی بلنکن نے بتایا ’میں نے واضح کیا کہ جب تک امریکا کشیدگی کو کم کرنا جاری رکھے گا، فلپائن کے ساتھ ہمارے دفاعی وعدے مضبوط ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024