• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

امریکا: وسطی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 3 افراد زخمی

شائع April 27, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

امریکا کے وسطی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، بجلی کی تاریں گر گئیں، مختلف حادثات میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں 70 سے زیادہ طوفانی بگولے ریکارڈ کیے گئے جو زیادہ تر ریاست نیبراسکا اور اوماہا کے قریب دیکھے گئے۔

سوشل نیٹ ورکس پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں سیاہ بادلوں کو آسمان میں دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے ساتھ مٹی، گردوغبار اور دیگر چیزوں کو ساتھ لے رہے ہیں۔

اوماہا کے مضافاتی علاقے ایلخورن میں طوفان نے متعدد مکانات کو تباہ کر دیا، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور متعدد درخت اکھڑ گئے۔

اس کےعلاوہ نیبراسکا ریاست کے قریب طوفان ایک ٹکرا گیا، حکام نے بتایا کہ طاقتور طوفانی ہواؤں سے ٹرین پٹریوں سے اتر گئیں جبکہ 11 ہزار کے قریب گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024