• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

عارف حبیب گروپ سمیت 10 بڑے ادارے پی آئی اے خریدنے کے خواہشمند

شائع May 3, 2024
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

عارف حبیب اور جیریز گروپ سمیت 10 بڑے اداروں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے لیے دلچسپی ظاہر کردی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حبیب اینڈ جیریز کے منیجنگ ڈائریکٹر اکرم ولی محمد نے تصدیق کی ہے انہوں نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے نیلامی میں حصہ لیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے اندر پروازیں چلانے والی 3 نجی ایئرلائنز نے بھی پی آئی اے خریدنے کے حوالے سے پیشکش کی ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے ایک بریفنگ کہا تھا کہ کمپنیوں کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 10 معروف کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ تین مقامی ائیرلائن بھی انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ کنسورشیم بنا کر نجکاری پروگرام میں حصہ لینا چاہ رہی ہیں۔

دوسری جانب پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لئے 15دن کی توسیع کردی ہے، اب 18مئی تک اظہار دلچسپی کے کاغذات داخل کیے جا سکیں گے اور اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ گزشتہ سال جون 2023 میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) معاہدے پر دستخط کے چند ہفتے بعد ہی کرلیا تھا۔

گزشتہ سال اُس وقت کی نگران حکومت نے 12 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی منظوری دی تھی، یاد رہے کہ گزشتہ سال جون تک پی آئی اے پر 785 ارب روپے (2.81 ارب ڈالر) کے واجبات تھے اور 713 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024