• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

وزیراعظم نے چینی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے

شائع May 5, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ملک سے اضافی چینی کی برآمد کے امکانات پیدا ہونےلگ گئے، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے،

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےکابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پر چینی ایکسپورٹ پر غور کیا جائے، برآمد پرغورکرتےوقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کویقینی بنانا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے 2 اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا، برآمدکو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑنےکی تجویز دی گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ملز مالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کےلیے اجازت مانگی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024