• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دو لارجر بینچ تشکیل

شائع May 9, 2024
فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دو لارجر بینچ تشکیل دے دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے چیف جسٹس عامر فاروق کی قیادت میں تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہوں گے۔

جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے تین رکنی بینچ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہے۔

توہین عدالت کے دونوں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کاز لسٹ جمعرات کو جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا پر منظم منفی پروپیگنڈا مہم چلانے کے حوالے سے چیف جسٹس عامر فاروق کو اپنے اپنے خطوط ارسال کیے تھے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے خطوط کو درخواستوں میں تبدیل کرکے توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024