• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm

سندھ: کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ، 3 افراد جاں بحق

شائع May 9, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں نے گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 بھائی اور چچا سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کشمور میں کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں نے گھر پر لانچر سے حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گھر میں موجود 2 بھائی اور چچا سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024