• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس: یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری

شائع May 9, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سابق رکن قومی اسمبلی، مبلغ و اینکر مرحوم عامر لیاقت کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی عدالت نے یوٹیوبر یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ مبلغ و اینکر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے انسٹاگرام پر عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیوبر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے مطابق کراچی کے جوڈیشل میجسٹریٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو یاسر شامی کو گرفتار کرکے 18 تاریخ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔

تاہم بشریٰ اقبال کی جانب سے شیئر کی گئی عدالتی حکم نامے کی کاپی میں یاسر شامی کو پیش کرنے کا مہینہ اپریل لکھا ہے لیکن انہوں نے عدالتی حکم نامے کی کاپی 9 مئی کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے یوٹیوبر کو اگلی پیشی پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بشریٰ اقبال کی جانب سے شیئر کیے گئے حکم نامے میں یاسر شامی کو چوتھے مہینے کی 18 تاریخ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ اب پانچواں مہینا چل رہا ہے۔

انہوں نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب عامر لیاقت کی نامناسب ویڈیوز کو لیک کرنے کے کیس میں دو افراد نامزد ہوگئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرحوم عامر لیاقت کی نامناسب ویڈیوز دانیا شاہ (دانیا ملک) نے بنائیں اور انہوں نے پیسوں کے عوض انہیں یاسر شامی کو فروخت کردیا، جنہوں نے ویڈیوز کو پلیٹ فارم پر شیئر کیا، جہاں سے وہ ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین جون 2022 میں اپنی رہائش گاہ پر بیہوش پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا۔

اس سے قبل عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، انتقال سے چند ہفتے قبل ان کی سب سے آخری اہلیہ دانیہ ملک کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین کا انتقال ہوا تھا اور ان کی موت کے چند ہفتوں بعد جولائی 2022 میں مرحوم کی سابق اور پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کراچی میں کیس دائر کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات کے تحت دانیہ شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ2016 کی دفعہ20 ، 21، 24 کے تحت 10 اکتوبر 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے میں کیس دائر ہونے کے بعد دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے پنجاب کے شہر لودھراں سے دانیہ ملک کو گرفتار کرلیا تھا، جسے بعد ازاں کراچی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

ایک موقع پر کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو لیک کرنے سے متعلق کیس میں دانیہ ملک فرد جرم بھی عائد کی تھی اور مذکورہ کیس تاحال زیر سماعت ہے۔

اب اسی کیس میں بشریٰ اقبال کے مطابق یاسر شامی بھی نامزد ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024