• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

روس: مسافر بس پُل سے دریا میں گر گئی، 7 افراد ہلاک، فوٹیج وائرل

شائع May 11, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں 10 مئی کی سہ پہر ایک مسافر بس پل سے دریا میں گر گئی، حادثے کو سی سی ٹی وی نے ریکارڈ کر لیا، حکام کے مطابق کم از کم 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ شمالی روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک بس کے دریا میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے جس میں ایک اندازے کے مطابق 20 مسافر سوار تھے۔

افسوس ناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو: ای پی اے
فوٹو: ای پی اے

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بس تیز رفتاری سے ٹرن لیتی ہے اور سامنے آنے والی 2 گاڑیوں سے ٹکراتی ہے پھر کچھ ہی سیکنڈرز میں پل توڑتے ہوئے ندی گرگئی۔

فوٹیج میں بس کو ندی میں ڈوبتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں راہگیروں کو پانی میں چھلانگ لگاتے ہوئے مسافروں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ بس میں تقریباً 20 افراد سوار تھے، بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024