• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

آزاد کشمیر: سستی بجلی، سستے آٹے کی فراہمی کیلئے احتجاج، ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

شائع May 11, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے گزشتہ روز سے جاری احتجاج اور ہڑتال کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے جس کے دوران پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کردی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سستی بجلی اور آٹےکی فراہمی کےلئے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ہڑتال اور احتجاج کے باعث آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے آج ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ روکنے کے لیے راستوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، اس سلسلے میں مدینہ مارکیٹ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

مظفرآباد میں مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے، مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کرنے پر پولیس نے جواب میں آنسو گیس کی شیلنگ کی، میرپور میں لانگ مارچ میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جلوس کی شکل میں ضلع کچہری پہنچی۔

مظاہرین نے مہنگی بجلی نہ منظور، مہنگا آٹا نہ منظور کے نعرے لگائے، ضلعی انتظامیہ نے میر پور میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے۔

مظاہرین کے ساتھ تصادم کےدوران گولی لگنے سے زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا

میرپور آزاد کشمیر میں گزشتہ روز مظاہرین کے ساتھ تصادم کےدوران گولی لگنے سے زخمی اے ایس آئی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

سب انسپیکٹر عدنان فاروق قریشی میرپور آزاد کشمیر کے تھوتھال تھانہ میں تعینات تھے۔۔ گزشتہ روز اسلام گڑھ کے مقام پر احتجاجی مظاہرین کے ساتھ تصادم کے نیتجے میں شدید زخمی ہوئے۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی۔۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024