• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لاہور: ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین ایچی سن کالج کے پرنسپل مقرر

شائع May 20, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کو ایچی سن کالج لاہور کا پرنسپل مقرر کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس گورنر پنجاب کی زیر صدرات منعقد ہوا، جس میں پرنسپل ایچی سن کالج کے نام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں علی ایاز صادق، مصطفے رمدے ،علی پرویز ملک اور خواجہ حسان بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ 5 اپریل کو ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور ہوگیا تھا اور ان کی جگہ آمنہ کامران کو قائم مقام پرنسپل کا چارج دے دیا گیا تھا۔

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز نے اجلاس میں مائیکل اے تھامسن کا استعفی منظور کیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اپنے فیصلے سے متعلق بورڈ ممبران کو آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ مائیکل تھامسن نے چند روز قبل ایچیسن کالج کی فیس معافی کی پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے گورنر ہاؤس سے اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے اس سے قبل سینیٹر اور وفاقی وزیر احد چیمہ کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرائی گئی فیس معافی کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

احد چیمہ کے دو بیٹوں کو اُس وقت کالج چھوڑنا پڑا جب ان کی والدہ صائمہ احد چیمہ جو کہ ایک سرکاری ملازم ہیں، کا تبادلہ اسلام آباد ہوا تھا، انہوں نے پرنسپل سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بیٹوں کو کالج جانے دیں اور ان کی فیسیں معاف کر دیں لیکن پرنسپل نے پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی۔

تاہم صائمہ احد چیمہ نے گورنر بلیغ الرحمٰن سے رابطہ کیا جنہوں نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے کالج کے بورڈ آف گورنرز کو درخواست بھیج دی جس نے فیس معافی کی پالیسی میں تبدیلی کی۔

اپنے استعفیٰ میں مائیکل اے تھامسن نے کالج کے انتظام میں مداخلت کا حوالہ دیا تھا۔

بعد ازاں 25 مارچ کو اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج دو مرتبہ استعفے کی درخواست دے چکے تھے، بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا، تاہم اگست 2024 میں پرنسپل کا استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا اور اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے۔

محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا تھا کہ پرنسپل ایچی سن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے جس کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024