• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:49pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:49pm

حارث رؤف فٹ، حسن علی کو قومی ٹیم کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

شائع May 22, 2024
حسن علی — فائل فوٹو: اے ایف پی
حسن علی — فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو پاکستان کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا جس کے بعد ان کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کا امکان بھی معدوم ہو گیا ہے۔

حسن علی کو حارث رؤف کے متبادل کے طور پر قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم حارث کے انجری سے بحال ہونے کے بعد حسن کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حسن علی کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی کمٹمنٹ کو پورا کر سکتے ہیں۔

اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے کے بعد اب حسن علی کو ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھی قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 جنوری 2025
کارٹون : 20 جنوری 2025