• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

چاہت فتح کے ساتھ گانا شوٹ کروانا سب سے بڑی غلطی تھی، بدو بدی فیم ماڈل وجدان راؤ

شائع May 24, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ گانے میں ماڈلنگ کرنے والی وجدان راؤ نے اعتراف کیا ہے کہ مذکورہ گانے میں ماڈلنگ کرنا ان کی اب تک کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

چاہت فتح علی خان نے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو گزشتہ ہفتے ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور مذکورہ گانا یوٹیوب سمیت ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر ٹرینڈ بھی بن گیا۔

گانے کو مجموعی طور پر تمام سوشل اور ویڈیو ایپلی کیشنز پر تین کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے جب کہ اس پر میمز بھی بنائی جانے لگی ہیں۔

گانا وائرل ہونے کے بعد حال ہی میں اس میں ماڈلنگ کرنے والی ماڈل وجدان راؤ نے لاہور رنگ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ میں ماڈلنگ کرنا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گانا شوٹ کرواتے وقت انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس قدر کامیاب ہوگا۔

وجدان راؤ نے بتایا کہ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ سے قبل بھی وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ پانچ گانے ریکارڈ کروا چکی ہیں، جس میں سے چار گانوں کے لیے انہوں نے ویڈیو بنا کر گلوکار کو لندن بھیجی اور وہاں سے گلوکار نے ایڈیٹنگ کے ذریعے انہیں گانوں کا حصہ بنایا جب کہ دو گانوں کی شوٹنگ انہوں نے ایک ساتھ کروائی۔

وجدان راؤ کے مطابق ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی شوٹنگ ایک ساتھ پاکستان میں کروائی گئی تھی۔

انہوں نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ ریلیز ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین نے انہیں طعنے دیے کہ انہوں نے دادا کی عمر کے شخص کے ساتھ کیوں کام کیا؟

وجدان راوؐ نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ میں کام کرنے کو سب سے بڑی غلطی بھی قرار دیا۔

وجدان راؤ ایک اور ویڈیو میں گانا ریلیز ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں اور کہا کہ انٹرنیٹ پر انہیں تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر دوسری سوشل میڈیا ایپس پر ان کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں، انہوں نے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ میں کام کیا لیکن ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

وجدان راؤ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سخت تنقید پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نے جس پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز اور آواز میں گایا، اسے پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے پاکستانی فلم کے لیے گایا تھا۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو ملکہ ترنم نور جہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کے لیے گایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024