• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:35pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:35pm

مناسب شیئر ملنے پر پیپلزپارٹی پنجاب حکومت میں شامل ہوسکتی ہے، یوسف گیلانی

شائع May 26, 2024
— فائل فوٹو: بشکریہ فیس بک
— فائل فوٹو: بشکریہ فیس بک

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں مناسب شیئر دینے کی پیشکش کی تو پیپلزپارٹی صوبائی حکومت میں شامل ہوسکتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دینے والے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں مناسب حصہ ملا تو پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کابینہ میں شامل ہونے پر غور کرسکتی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے پنجاب اسمبلی سے حال ہی میں پاس ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی بات چیت ہوئی، پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ یہ قانون نافذ ہونے سے پہلے صحافیوں کے تحفظات دور ہونے چاہیے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کو صحافتی تنظیموں نے مسترد کردیا ہے، جب کہ سیاسی جماعتوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہتک عزت بل گورنر پنجاب سردار سلیم کو بھیجا گیا ہے جو اس پر دستخط کریں گے، تاہم گورنر پنجاب نے اپنی حالیہ گفتگو میں اس بل پر مزید مشاورت اور جائزہ کے لیے واپس صوبائی اسمبلی بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔

اس سے قبل اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہے، کیوں کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہوسکتی۔

اس دوران ان کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے قانون ساز علی قاسم گیلانی، علی قادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی اور سید حیدر گیلانی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 ستمبر 2024
کارٹون : 8 ستمبر 2024