• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بنگلہ دیش اور بھارت میں سمندری طوفان، 21 افراد ہلاک

شائع May 28, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

بنگلہ دیش اور بھارت میں طاقتور طوفان کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے، ہزاروں گھر تباہ، سمندری دیواریں ٹوٹ گئیں اور شہروں میں سیلاب آ گیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کیے مطابق پیر کو ’سائیکلون ریمل‘ کے ٹکرانے کے ایک دن بعد آندھی اور موسلا دھار بارش نے انا سامان بچانے کی کوشش کرنے والے علاقہ مکینوں کے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔

ملک کے آفات کے وزیر مملکت محب الرحمٰن نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں سمندری طوفان میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے، ان میں چند لوگ ڈوب گئے جبکہ دوسرے گھروں کے منہدم ہونے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار سمیت گپتا کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوئے، اس میں سے 3 لوگ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جبکہ دیگر ملبے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

متاثرہ علاقے کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ طوفانی لہروں سے گاؤں تباہ ہوگئے، ٹین کی چھتیں اکھڑ گئیں، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں کٹ گئیں۔

انہوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والے نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طوفان کے نتیجے میں کل 37 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، طوفان سے 35 ہزار 483 گھر تباہ ہوئے اور مزید ایک لاکھ 15 ہزار 992 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے موسمی ماہرین نے منگل کو کہا کہ یہ مہلک طوفان سب سے زیادہ دیرپا تھا اور اس کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024