• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے پانچ سروسز کے اجرا کا اعلان

شائع May 28, 2024
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لیے 5 سروسز کے اجرا کا اعلان کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سی ڈی اے کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنا ہے، جلد اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اجرا، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی، سی بی ڈی اسلام آباد اور کیپٹل واسا کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو ٹاسک دے دیا۔

وفاقی وزیر نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران ایمبولینس 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات کی اور جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کی تلقین کی۔

سی ڈی اے ایمرجنسی سروس کے ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس کو کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت یکجا کیا جائے گا، شہری کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں 1122 پر کال کر کے ایمرجنسی سروسز حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیفائیڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا، گاڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے لائیو ٹریکنگ کی جائے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عملے کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، انہوں نے شہر میں ایمرجنسی سروسز 1122 کے نئے سٹیشن قائم کرنے اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کی ہدایت دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور ایمرجنسی سروسز سے ڈاکٹر عبد الرحمٰن اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024