• KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:28pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:01pm
  • ISB: Maghrib 5:44pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:28pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:01pm
  • ISB: Maghrib 5:44pm Isha 7:07pm

فضا علی کے’کہانی سنو’ کے چرچے

شائع May 28, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے بیرون ملک ایک تقریب میں مشہور گانے ’کہانی سنو‘ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی آواز کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

فضا علی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کو اپنی آواز میں گانے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

فضا علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں گانے کو گایا۔

انہوں نے لندن میں اچھی مہمان نوازی پر وہاں کے میزبانوں کی تعریفیں بھی کیں جب کہ ان کی آواز میں گانا سن کر مداحوں نے ان کی گلوکاری کی تعریفیں کیں۔

زیادہ تر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی گلوکاری کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ ان کی آواز ماہر گلوکارہ کی طرح ہے۔

بعض صارفین نے فضا علی کے لباس اور خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں۔

فضا علی کی جانب سے گانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد ان کی ویڈیو دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئی، جہاں صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں کیں۔

فضا علی کی جانب سے ’کہانی سنو‘ کو گانے سے قبل متعدد اداکار اسی گانے کو گنگنا چکے ہیں جب کہ گلوکارہ آئمہ بیگ تو اسی گانے کی ویڈیو بھی ریلیز کر چکی ہیں۔

اسی گانے کو بھارتی گلوکاروں نے بھی کاپی کیا جب کہ پاکستان کے متعدد گلوکار بھی کیفی خلیل کے اسی گانے کو گنگناتے دکھائی دیتے ہیں۔

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا، بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 اکتوبر 2024
کارٹون : 6 اکتوبر 2024