• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

معیشت سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، عطا تارڑ

شائع June 3, 2024
عطا تارڑ—فوٹو: اسکرین شاٹ
عطا تارڑ—فوٹو: اسکرین شاٹ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت آنے سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے اور معیشت سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے دن سے معیشت پر توجہ مرکوز رکھی، وزیراعظم نے بڑی کاوشوں سے معیشت کو سنبھال دیا ہے اور اب ہم جس پوزیشن میں ہیں، بہت حوصلہ افزا اعداد و شمار آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بین الاقوامی محاذ پر تنہائی کا شکار ہوا، ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے گئے، لیکن ہمارے حکومت کے آنے سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے اور معیشت سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک ، بلوم برگ اور دیگر اداروں نے معیشت میں بہتری کی رپورٹ دی، ملک میں مہنگائی 29 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کمی ہوئی، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کی وجہ حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کرنا ہیں، مئی میں ہدف سے 15 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا، بہت قلیل مدت میں آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پایا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چین مین بزنس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، ہمارے ہر سیکٹر سے کاروباری شخصیات چین جارہی ہیں، اس دورے سے سی پیک پر کام کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اختلافات ہیں، پی ٹی آئی کے قول وفعل میں تضاد کی واضح مثال متنازع ٹوئٹ ہے جس پر آدھی پارٹی کچھ کہتی ہے اور آدھی کا موقف الگ ہے، پی ٹی آئی لیڈران آپس میں فیصلہ کرلیں کہ ان کے پارٹی کا بیانیہ کیا ہے، سب جانتے ہیں کہ 9 مئی کے حملے کیوں کروائے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024