• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو پہلی بار شکست دیدی

شائع June 8, 2024
فوٹو: افغانستان کرکٹ بورڈ / ایکس
فوٹو: افغانستان کرکٹ بورڈ / ایکس

افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ٹی20 ورلڈکپ کا 14ویں میچ گروپ سی کی ٹیموں کے درمیان پروویڈنس کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمٰن اللہ گرباز کو 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جب کہ باؤلنگ میں کپتان راشد خان اور فضل الحق فاروقی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان اننگز:

افغانستان کی جانب سے رحمٰن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو 103 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، ابرہیم زدران 44 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، تاہم رحمٰن اللہ گرباز نے نصف سنچری اسکور کی، وہ 56 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، جس میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

عظمت اللہ عمرزئی 22، کپتان راشد خان 6، محمد نبی اور کریم جنت صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ ، میٹ ہینری نے 2،2 اور لوکی فرگوسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ اننگز:

ہدف کے تعاقب میں کیویز ٹیم 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ان کے صرف 2 کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے کھلاڑیوں میں گلین فلپس اور میٹ ہینری شامل تھے، جنہوں نے بالترتیب 18 اور 12رنز بنائے۔

کیوی اوپنر فن ایلن کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے، ڈیون کونوے 8 اور کپتان کین ولیمسن 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ڈیرل مچل 5 اور مارک چیپمن 4 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان اور فضل الحق فاروقی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ 2 وکٹیں محمد نبی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں یوگینڈا کو 125 رنز سے شکست دی تھی جس میں فضل الحق فاروقی نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024