• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دیدی

شائع June 15, 2024
فوٹو: آئی سی سی - کرک انفو
فوٹو: آئی سی سی - کرک انفو

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے میں یوگینڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم اس فتح کے باوجود کیویز سپر ایٹ میں رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ کا 32واں میچ گروپ سی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور یوگینڈا کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں کیویز نے یوگینڈا کو صرف 40 رنز پر آل آؤٹ کردیا اور مطلوبہ ہدف 5.2 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یوگینڈا کی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.4 اوورز کھیلے لیکن اس دوران وہ صرف 40 رنز ہی بناسکی، یوگینڈا کا صرف ایک کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکا، کینیتھ ویسو 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

ٹرینٹ بولٹ نے 4 اوورز میں 7 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں، مچل سینٹنر اور رچن روینڈرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ایک وکٹ لوکی فرگوسن کے حصے میں آئی۔

ہدف کے تعاقب میں کیویز نے چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے، فن ایلن 9 رنز پر آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی تھے۔ ڈیون کونوے 22 اور رچن روینڈرا ایک رنز پر ناقابل شکست رہے۔ کینیڈا کی جانب سے واحد وکٹ ریاضت علی شاہ نے حاصل کی۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ سی سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جب کہ میگا ایونٹ سے نیوزی لینڈ اور پہلے ہی پاکستان باہر ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024