• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:51pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:51pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:06pm

فریضہ حج کے دوران میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع June 16, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں 34 سالہ پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، رواں حج سیزن میں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے دوران لاکھوں فرزندان اسلام نے میدان عرفات میں خطبہ حج سنا، اس دوران ایک پاکستانی خاتون کو لیبر پین ہوا۔

پاکستانی خاتون وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں ہی موجود تھیں، جس پر انہیں فوری طور پر جبل رحمت ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہنچایاگیا، جہاں انہیں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی۔

یاد رہے کہ حج کی ادائیگی کے دوران جبل رحمت ہسپتال کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی حجاج کرام کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہو۔

جبل رحمت ہسپتال کے ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

اس سے قبل 30 سالہ نائیجیرین خاتون کے ہاں مکہ مکرمہ میں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جو رواں حج سیزن کے دوران پہلے بچے کی ولادت تھی، مکہ مکرمہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود بچے کا نام محمد رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وقوف عرفہ حج کا سب سے عظیم رکن ہے، ہر سال لاکھوں عازمین حج، وقوف عرفہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کر کے پڑھتے ہیں، حجاج کرام پورا دن میدان عرفات میں عبادت الہٰی اور دعائیں کرتے گزانے کے بعد غروب آفتاب ہوتے ہی مزدلفہ روانہ ہو جاتے ہیں، اور بعد ازاں نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد واپس منی روانہ ہوتے ہیں، جہاں شیطان جمراۃ القبرہ کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرتے ہیں اور پھر سرمنڈوا کر احرام کھول دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2024
کارٹون : 25 جون 2024