• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نوم چومسکی زندہ ہیں، اہلیہ نے تصدیق کردی

شائع June 19, 2024
نوم چومسکی، فائل فوٹو
نوم چومسکی، فائل فوٹو

معروف ماہر لسانیات اور امریکی پروفیسر نوم چومسکی کی اہلیہ ویلیریا واسرمین چومسکی نے کہا ہے کہ مشہور سماجی کارکن کی موت کی خبریں غلط ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایسو سی ایٹڈ پریس کے ای میل کا جوب دیتے ہوئے والیریا واسرمین چومسکی نے کہا کہ نہیں، یہ خبریں غلط ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی پروفیسر نوم چوسکی کی موت کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں، برطانوی جریدے دی نیو اسٹیٹس مین نے بھی نوم چومسکی کی رحلت کے حوالے سے مضمون شائع کیا تاہم بعد میں انہوں نے اپنا مضمون ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔

واضح رہے کہ ویلیریا چومسکی نے گزشتہ ہفتے اے پی کو بتایا تھا کہ 95 سالہ نوم چومسکی کا فالج کا علاج برازیل کے ایک ہسپتال میں جاری ہے لیکن ساؤ پالو کے بینیفیسینسیا پرتگیسا ہسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ ماہر لسانیات کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اور ان کا علاج ان کے گھر پر جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ نوم چومسکی 2015 سے برازیل میں رہائش پذیر ہیں، نوم چومسکی، جو کہ امریکی خارجہ پالیسی کے سخت ناقد ہیں، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں کئی دہائیوں تک پڑھاتے رہے، 2017 میں، انہوں نے ٹکسن میں ایریزونا یونیورسٹی کے کالج آف سوشل اینڈ بیہیویورل سائنسز میں شمولیت اختیار کی۔

نوم چومسکی ایک امریکی پروفیسر اور دانشور ہیں جو لسانیات میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں، انہیں جدید لسانیات کا بانی بھی کہا جاتا ہے، نوم چومسکی تجزیاتی فلسفے کی ایک بڑی شخصیت اور علمی سائنس کے میدان کے بانیوں میں سے ایک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024