• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

شائع June 19, 2024
۔—فائل اے ایف پی۔
۔—فائل اے ایف پی۔

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور، مردان ، پارا چنار، نوشہرہ،ملاکنڈ، لوئردیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں 187 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 8 جون 2024 کو سوات،مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔

2 مئی کو سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024