• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، چینی شہریوں کی حفاظت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

شائع June 22, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سربراہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹ)، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لیے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں، سیکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024