• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm

حمل سے نہیں ہوں، اشنا شاہ کی وضاحت

شائع June 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ اشنا شاہ نے واضح کیا ہے کہ وہ حمل سے نہیں ہیں اور انہیں ایسے سوالات پوچھے جانے پر شدید غصہ آتا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ایک مداح نے ان سے ان کے ہاں بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق بھی پوچھا۔

ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ حمل سے ہیں؟

اس پر اشنا شاہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے جواب کے ساتھ مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے میک اپ بوائے کی مدد سے اپنا پیٹ بھی دکھایا اور وضاحت کی کہ وہ حمل سے نہیں ہیں۔

اداکارہ کے ہاں متوقع بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں گزشتہ ہفتے اس وقت شروع ہوئیں، جب انہوں نے شوہر کے ہمراہ اپنی ایک رومانوی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر میں لباس کی وجہ سے اشنا شاہ کا وزن بڑھا ہوا دکھائی دیا، جس پر بعض مداحوں نے تصویر پر کمنٹس کرکے شبہ ظاہر کیا کہ اداکارہ حمل سے ہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے تصاویر پر حمل سے متعلق کمنٹس کرنے والوں کو بھی جوابات دیے تھے اور کہا تھا کہ وہ حمل سے نہیں ہیں لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بھی اس کی وضاحت کردی۔

اشنا شاہ فروری 2023 میں معروف گولفر حمزہ امین سے رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024