• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

ٹیم میں تعصب کی باتیں ٹھیک نہیں، سبز پرچم کیلئے کھیلتے ہیں، محمد رضوان

شائع July 2, 2024
— فوٹو: زاہد امداد
— فوٹو: زاہد امداد

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم میں تعصب کی باتیں ٹھیک نہیں، سبز پرچم کے لیے کھیلتے ہیں۔

اسپورٹس جرنلسٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بال اور بیٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا، انسان کے ہاتھ میں محنت اور ہمت ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ تعصب کی باتیں چل رہی ہیں، جب ہم ملک کے لیے کھیلتے ہیں، ہمارے ذہن میں صرف یہ بات ہوتی ہے کہ ہماری مخالف ٹیم کونسی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ تنقید کا سامنا نہیں کرسکتے وہ دنیا میں کچھ نہیں کر سکتے ہے، ہمیں لوگوں کو نہیں دیکھنا کہ وہ کیا کہتے ہیں ، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ میں ملک کے لیےکیا کرسکتا ہوں۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کو ناتجربہ کار امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی اور پھر بھارت کے خلاف 120 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی تھی۔

مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستانی ٹیم امریکا کی شکست پر انحصار کرنے لگی لیکن آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کے دوران بارش نے پاکستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ان کا ورلڈکپ کا سفر پہلے ہی مرحلے میں اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024