• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی میں آج بھی شدید گرمی، محسوس کیا گیا درجہ حرارت 43 ڈگری پر پہنچ گیا

شائع July 22, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کے باوجود شدید گرمی ہے، شہر قائد میں درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ جبکہ گرمی کی شدت 43 سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں۔

مزید بتایا کہ شہر قائد میں صبح 8 بجے ہی پارہ 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہرِ قائد میں آج پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باوجود شہر میں گرمی اور حبس برقرار رہا اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ کراچی میں اتوار کو درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ شہر میں آج گرمی کی شدت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی اور سمندری ہوائیں معطل اور حبس کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ برقراررہا تو کل بھی شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش ممکن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024