• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

شائع July 23, 2024
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج سے 25 جولائی تک بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 25جولائی تک پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا اسپیل جاری رہنے کی توقع ہے۔

مزید کہنا تھا کہ گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد، جہلم، لاہور، منڈی بہا الدین اور سیالکوٹ میں بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں، جس کے نتیجے میں گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گی۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024