• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

پیرس اولمپکس: پاکستانی شوٹرز 10میٹر ایئر پسٹل مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں نہ پہنچ سکے

شائع July 28, 2024
فائل فوٹو: سوشل میڈیا
فائل فوٹو: سوشل میڈیا

پیرس اولمپکس کے دوران شوٹنگ مقابلوں میں پاکستانی شوٹرز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، قومی شوٹرز 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

فران کے دارالحکومت میں جاری پیرس اولمپکس کے پہلے روز پاکستان کے دو ایتھلیٹس ایکشن میں دکھائی دیے، تاہم 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ میں حصہ لینے والے دونوں قومی کھلاڑیوں نے اپنے چاہنے والوں کو مایوس کیا۔

پیرس اولمپکس شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جگہ نہ بناسکے، مردوں میں گلفام جوزف 33میں سے 22ویں نمبر پر رہے، ان کا مجموعی اسکور 571 رہا۔

خواتین میں کشمالہ طلعت 44میں سے 31ویں نمبر پر رہیں، ان کا اسکور 568 رہا۔

دوسری جانب، پیرس اولمپکس میں پاکستان کے دونوں سوئمرز آج ایکشن میں نظر آئیں گے، 16 بہترین سوئمرز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

جہاں آرا خواتین کی 200 میٹر فری اسٹائل جبکہ احمد درانی مردوں کے 200 میٹر فری اسٹائل کیلئے پول میں اتریں گے، جہاں آرا نبی پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے اور احمد درانی دوپہر 2 بجے اپنی قسمت آزمائیں گے۔

مردوں کی 200 میٹر فری اسٹائل میں احمد درانی سمیت 28 سوٰئمرز چار ہیٹس میں ایکشن میں ہوں گے، جب کہ خواتین کی 200 میٹر فری اسٹائل میں جہاں آرا نبی سمیت 31 سوئمرز ایکشن میں ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024