• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am

کراچی: کلفٹن اور ڈیفنس میں اسلحے کی غیرقانونی نمائش پر کریک ڈاؤن، 52 افراد زیر حراست

شائع July 28, 2024
فائل فوٹو: کلب علی
فائل فوٹو: کلب علی

پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن میں اسلحے کی کھلے عام نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے 52 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

بظاہر یہ کارروائی ڈیفنس میں بگٹی خاندان کے افراد کے درمیان حالیہ خونریز تصادم کے بعد کی گئی ہے جس میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ ساؤتھ زون پولیس نے کلفٹن ڈویژن میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کھلے عام اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 52 افراد کو حراست میں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11 افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان کے ہتھیار ضبط کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی 41 افراد کو وارننگ جاری کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان افراد نے حلف نامے جمع کرائے ہیں کہ وہ اسلحے کی نمائش نہیں کریں گے۔

سید اسد رضا نے کہا کہ اسلحے کی نمائش غیر قانونی ہے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش سے گریز کریں۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024