• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am

کراچی سے پانچ روز قبل اغوا کیے گئے معروف تاجر گھر واپس پہنچ گئے

شائع July 28, 2024
نجی مشروب ساز کمپنی کے مالک ذوالفقار احمد— فوٹو بشکریہ ایکس
نجی مشروب ساز کمپنی کے مالک ذوالفقار احمد— فوٹو بشکریہ ایکس

کراچی سے پانچ روز قبل اغوا کیے گئے مقامی معروف مشروب ساز کمپنی کے مالک ذوالفقار احمد اپنے گھر پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پراچہ ٹیکسٹائل ملز اور میزان گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد منگل کے روز اپنے گھر پہنچ گئے۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ مشروب ساز کمپنی کے ساتھ ساتھ کراچی کی ٹیکسٹائل مل کے ڈائریکٹر ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل ذوالفقار احمد کے وکیل علی اشفاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ منگل کو اغوا کیا گیا اور بدھ کو پولیس سے رابطہ کیا گیا لیکن ابتدائی طور پر پولیس تعاون کے لیے تیار نہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ان کی بازیابی کے لیے پٹیشن دائر کی گئی اور آئی جی، پراسیکیوٹر جنرل، اٹارنی جنرل کو عدالت کے نوٹس ملنے کے بعد کچھ معاملے میں پیشرفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار احمد کو کسی فرد نے اغوا نہیں کیا اور ابھی تک کسی ادارے نے بھی پانچ دن گزرنے کے باوجود انہیں تحویل میں لینے کے حوالے سے رپورٹ نہیں کیا اور یہ جبری گمشدگی کا معاملہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا تیسرا فریق نہیں جس کے ساتھ ذوالفقار احمد کا لین دین کا مسئلہ ہو البتہ چونکہ مشروب کمپنی حال ہی میں انتہائی مقبول ہو چکی ہے تو ہم ان کے اغوا اور گمشدگی میں انٹرنیشنل برانڈز کے اس میں ملوث ہونے کے عنصر کو رد نہیں کر سکتے۔

معروف تاجر ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کی شام ماڑی پور روڈ آگرہ تاج ایدھی سینٹر کے قریب سے نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈبل کیبن سواروں نے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنے دوست قیصر کے ساتھ اپنی گاڑی میں گھر سے کلفٹن کی جانب روانہ ہوئے تھے۔

آٹھ نامعلوم مسلح نے انہیں ان کے دوست کے ہمراہ اغوا کیا لیکن بعد میں ان کے دوست قیصر کو چھوڑ دیا تھا۔

تاجر کے اغوا کا مقدمہ منیجر عمران کی مدعیت میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ ان کے اہلخانہ نے بھی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

تاہم تاجر ذوالفقار احمد آج لاہور میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024