• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

تھیٹر کے مزاحیہ اداکار سردار کمال انتقال کرگئے

شائع July 31, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف پنجابی کامیڈین تھیٹر اداکار محمد سردار المعروف کمال سردار ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔

ڈان اخبار کے مطابق سردار کمال کو 30 جولائی کو ہارٹ اٹیک ہوا، جس پر انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی لے جایا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

سردار کمال کا اصل نام محمد سردار تھا اور انہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہیں تھیٹر اداکاری میں مہارت حاصل تھی۔

سردار کمال نے نہ صرف تھیٹر بلکہ ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے پنجابی سمیت اردو زبان کی فلموں میں بھی کام کیا۔

سردار کمال پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بہت مقبول تھے اور وہ ماضی میں بھارت اور پاکستان کے مشترکہ تھیٹر منصوبوں میں بھی کام کر چکے تھے۔

سردار کمال گزشتہ کچھ عرصے سے مزاحیہ کامیڈی شو مذاق رات میں دیگر ساتھی فنکاروں کے ساتھ فن کا مظاہرہ کرتے آ رہے تھے۔

انہیں اگرچہ کچھ طبی پیچیدگیوں کا سامنا رہتا تھا لیکن کبھی انہیں شدید بیماری لاحق نہ ہوئی تھی اور 30 جولائی کو اچانک ہارٹ اٹیک ہونے پر وہ انتقال کر گئے۔

کمال سردار کے انتقال پر اداکار و میزبان عمران اشرف، یاسر حسین اور دیگر فنکاروں اور اداکاروں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعائیں بھی کیں۔

فنکاروں نے کمال سردار کے انتقال کو تھیٹر اداکاری کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ ان جیسے فنکار سالوں بعد جنم لیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024