• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

شائع August 3, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ بات کالعدم ٹی ٹی پی تک رکی ہوئی ہے یا آگے بڑھی ہے جس پر پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ آگے تفتیش کرنی ہے۔

رؤف حسن کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر اکاؤنٹس کی تفصیلات جاننی تھیں تو وہ آن لائن چیک کیا جا سکتا تھا جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ سینیئر وکیل ہونے کے ناطے آپ کو آرڈر پراعتراض ادھر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہائیکورٹ جانا چاہیے۔

فریقین کے دلائل سنن کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی محکمہ سی ٹی ڈی کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دِہشتگردی عدالت نے بارود مواد برآمدگی کیس میں رؤف حسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی روف حسن و دیگر ملزمان کے خلاف پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج مقدمے میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی تھی۔

25 جولائی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن و دیگر9 ملزمان کے خلاف پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

23 جولائی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے حوالے کردیا تھا۔

22 جولائی کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا تھا۔

اس سے قبل شبلی فراز نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رہنما رؤف حسن دونوں کو گرفتار کرلیا لیکن پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کس کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024