• KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:28am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:37am
  • KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:28am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:37am

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے چھٹے ایتھلیٹ کا سفر تمام، غلام مصطفیٰ شوٹنگ مقابلوں سے باہر

شائع August 4, 2024
25 میٹر ریپڈ فائر شوٹنگ مقابلے میں پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر فائنل راؤنڈ تک نہ پہنچ سکے— فوٹو: اے ایف پی
25 میٹر ریپڈ فائر شوٹنگ مقابلے میں پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر فائنل راؤنڈ تک نہ پہنچ سکے— فوٹو: اے ایف پی

پیرس اولمپکس میں ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ کا سفر ختم ہوگا اور شوٹنگ کے مقابلوں میں شریک غلام مصطفیٰ بشیر بھی ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں جا سکے۔

25 میٹر ریپڈ فائر شوٹنگ مقابلے میں پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر فائنل راؤنڈ تک نہ پہنچ سکے۔

غلام مصطفیٰ بشیر 581 پوائنٹس کے ساتھ 15ویں نمبر پر رہے جہاں انہوں نے سیریز 1 میں 292 اور سیریز 2 میں 289 پوائنٹس اسکور کیے۔

ان کا یہ اسکور سابقہ اولمپک مقابلوں کی نسبت تھوڑا بہتر ہے جہاں انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں 579 اور ریو اولمپکس میں 571 پوائنٹس اسکور کیے البتہ انہوں نے سب سے بہترین 584 پوائنٹس کا اسکور 2022 کی ورلڈ شوٹنگ چیمپیئن شپ میں اسکور کیا تھا اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے پاکستان کے پہلے شوٹر بن گئے تھے۔

پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں میں 29 شوٹرز نے حصہ لیا تھا جس میں چین کے شوٹر یوہونگ 588 اور ژن جی وینگ 587 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ یوکرین کے پاولو کروستولوو 587 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اولمپکس میں پاکستان کے سات میں سے چھ ایتھلیٹس کا سفر ختم ہوچکا ہے اور ایونٹ میں میڈل جیتنے کی پاکستان کی واحد امید جیولین تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 11 نومبر 2024
کارٹون : 10 نومبر 2024