• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:52pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:55pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:52pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:55pm

تین مردوں سے چار شادیاں کیں، تین بچے ایک ہی شوہر سے ہیں، نور بخاری کی وضاحت

شائع August 6, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی اداکارہ نور بخاری نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے چار نہیں بلکہ تین مردوں سے چار بار شادیاں کیں، ایک ہی مرد سے انہوں نے دو بار شادی کی۔

نور بخاری نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت اسے خیرباد کہ کر اسلامی تعلیمات کے تحت زندگی گزارنے پر بھی گفتگو کی۔

نور بخاری نے اپنی شادیوں اور بچوں سمیت دیگر ذاتی معاملات پر بھی کھل کر بات کی اور اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ انہیں شادیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ معاشرے میں غیر ازدواجی تعلقات، افیئرز اور معاشقے قابل قبول ہوتے ہیں لیکن ایک سے زائد بار شادیوں کو قبول نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے دیگر گناہوں اور غلطیوں کے بجائے نکاح اور شادیوں کو ترجیح دی، اس لیے انہوں نے ایک سے زائد شادیاں کیں۔

نور بخاری نے مسکراتے ہوئے یہ بھی اعتراف کیاکہ انہوں نے تمام شادیوں پسند اور عشق سے کیں لیکن بد قسمتی سے ان کی شادیاں نہیں چلیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چار نہیں بلکہ تین مردوں سے پانچ بار شادی کی جب کہ عون چوہدری سے انہوں نے دوسری بار شادی کی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ مجموعی طور پر ان کی تین شادیاں ہیں لیکن لوگوں نے ان کی پانچ شادیاں بنا دی ہیں اور وہ ان کی دس شادیاں بھی بنا دیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

نور بخاری کے مطابق عون چوہدری کے علاوہ انہوں نے دو مردوں سے دو شادیاں کیں جب کہ حالیہ شوہر عون چوہدری سے انہوں نے پہلے بھی شادی کی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی اور پھر انہوں نے اسی سے دوبارہ اور مجموعی طور پر چوتھی بار شادی کی۔

ایک سوال کے جواب میں نور بخاری نے بتایاکہ عون چوہدری اور ان کے درمیان اختلافات ضرور ہوگئے تھے لیکن دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے اور چوں کہ انہیں بیٹی فاطمہ تھی، اس لیے بھی انہوں نے دوبارہ شادی کی۔

ان کے مطابق انہیں تین ہی بچے ہیں اور تینوں کے والد ایک ہی یعنی عون چوہدری ہیں۔

نور بخاری کا کہنا تھا کہ ان کی بڑی صاحبزادی فاطمہ کی عمر 11 سال، دوسری بیٹی شہربانو کی عمر 4 سال جب کہ بیٹے محمد علی رضا ایک سال کے ہیں اور تینوں کے والد ایک ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ نہیں چاہیں گی کہ ان کے شوہر دوسری شادی بھی کریں لیکن چوں کہ مذہب میں مرد کو بیک وقت شادیاں کرنے کی اجازت ہے تو وہ خدا کے حکم کے آگے راضی رہیں گی لیکن دل سے وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 اکتوبر 2024
کارٹون : 14 اکتوبر 2024