• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

سندھ ہائیکورٹ نیو بار روم کی کینٹن میں سلنڈر دھماکا، کھڑکیوں کی شیشے ٹوٹ گئے

شائع August 7, 2024
— فائل فوٹو: پی پی آئی
— فائل فوٹو: پی پی آئی

سندھ ہائی کورٹ نیو بار روم کی کینٹن میں سلنڈر دھماکا ہوگیا جس کے باعث کینٹن کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دھماکے سے سندھ ہائی کورٹ بار روم کی دیواروں کوبھی نقصان پہنچا ہے، بظاہر لگتا ہے دھماکا کینٹن میں گیس لیکیج کے باعث ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا تھا جس کے بعد وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی وہاں موجود تھی۔

بعد ازاں بی ڈی ایس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا، دھماکا کینٹن کے اسٹور میں ہوا تھا۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ کے بار روم کی کینٹین میں دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فائنل رپورٹ تیار کرلی، رہورٹ کے مطابق گیس پائپ لائن کی خراب فٹنگ دھماکے کا باعث بنی، دھماکا سوئی گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، انسپیکشن کے دوران گیس پائپ لائن بری حالت میں ملی، ببجلی کی تاروں کی فٹنگ بھی خراب طریقے سے کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسپیکشن کے دوران باہر کی جگہ کو کافی گندی حالت میں پایا گیا، زائد المعیاد ایل پی جی سلنڈر بھی موجود تھے، گیس پائپ لائن کی فٹنگ بہت خطرناک تھی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسر کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ تمام گیس سلنڈرز کو فوری ہٹایا جائے اور الیکٹرک وائرنگ سسٹم کو بھی سرے سے ختم کیا جائے۔

پولیس حکام نے کہا کہ گیس سلنڈرز کچن کے باہر موجود تھے، جب سوئی گیس نہیں آتی تب سلنڈرز استعمال کیے جاتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024