• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

اسلام آباد میں فینسی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

شائع August 7, 2024
فائل فوٹو: ڈان/ فہیم صدیقی
فائل فوٹو: ڈان/ فہیم صدیقی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے فینسی اور ممنوعہ نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے فینسی اور ممنوعہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، ان کی دوبارہ رجسٹریشن کے لیے 1 ہزار سی سی گاڑی تک کی گاڑیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اسی طرح 2 ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کے لیے 10 ہزار فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ 2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو 20 ہزار جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

نوٹیفکیشن موٹر سائیکل کو دوبارہ رجسٹریشن پر 1 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ جرمانہ ہونے کے باوجود دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 5 گنا زائد فیس وصول کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024