• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am

ماورا حسین کو سرفنگ کے لباس پر تنقید کا سامنا

شائع August 7, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ماورا حسین کی بیرون ملک سرفنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر امریکی ریاست ہوائی کے سمندر میں سرفنگ کرنے کی مختصر ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں انہوں نے پریوں جیسا لباس پہن رکھا ہے۔

اداکارہ کی سرفنگ کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جس پر شائقین نے انہیں آڑے لیتے ہوئے ان کے لباس پر تنقید کی اور ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایسا لباس پہنا ہے تاکہ ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوں۔

مختصر ویڈیوز میں اداکارہ کو تختے پر سوار ہوکر سمندر میں سواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور انہوں نے سرفنگ کے حوالے سے مناسب لباس پہن رکھا ہے لیکن اس باوجود صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

بعض صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ انہیں اس بات کا احساس تک نہیں کہ سرفنگ کے دوران کس طرح کا لباس پہنا جائے۔

کچھ افراد نے ان کے لباس کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کا کوئی قصور نہیں، سب غلطی پاکستانی عوام کی ہے جو ان اداکاراؤں کے ڈرامے دیکھتا ہے۔

بعض مداحوں نے لکھا کہ انہوں نے جس جس پاکستانی اداکارہ کو شریف کیا، اس اس اداکارہ نے انہیں مایوس کیا۔

کچھ صارفین نے انہیں تجویز دی کہ وہ سرفنگ کے دوران سفید رنگ کا ٹراؤزر پننے کے بجائے کسی گہرے رنگ کا ٹراؤزر پہن سکتی تھیں۔

بعض افراد نے ان کے لباس کی وجہ سے ان کے لیے انتہائی سخت اور نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا جب کہ بعض نے لکھا کہ قیامت خود بتائے گی کہ قیامت کیوں ضروری تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024