• KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:28am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:37am
  • KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:28am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:37am

پیرس اولمپکس: ریکارڈ تھرو کرنے پر ارشد ندیم کے کوچ حیران

شائع August 9, 2024
ارشد ندیم کی تھرو بورڈ پر موجود تمام کھلاڑیوں کے مقابلے میں تاریخی تھی — فوٹو: رائٹرز
ارشد ندیم کی تھرو بورڈ پر موجود تمام کھلاڑیوں کے مقابلے میں تاریخی تھی — فوٹو: رائٹرز

پاکستان کے اولمپک ہیرو ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ نے بتایا ہے کہ جیولن فائنل میں ایتھلیٹ کا 92.97 میٹر کا زبردست تھرو ’ناقابل یقین‘ تھا۔

ارشد ندیم کی تھرو نے بیجنگ 2008 اولمپکس میں ہالینڈ کے اینڈریاس تھورک کلڈسن کی طرف سے 90.57 میٹر کی تھرو کرکے قائم کیے گئے سابقہ اولمپک ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔

جمعہ کے روز ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے سلمان بٹ کا قہقہہ لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں جانتا تھا کہ انہوں نے بہت بڑا تھرو کیا ہے، لیکن یہ واقعی حیران کن تھا‘۔

ارشد ندیم کی فتح پر خوش ہونے والے کوچ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص کہے، یہ تو ’آؤٹ آف سیلبس تھا۔‘

2020 میں ٹوکیو میں طلائی تمغہ جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری باری میں 89.45 میٹر کی تھرو کر کے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا، جو ان کی طرف سے جیولن مقابلے میں پانچ فاؤل تھروز کے درمیان واحد صحیح تھرو تھی۔

اسی طرح گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 88.54 میٹر کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا، جو ان کا پہلا اولمپک میڈل بھی ہے۔

ارشد ندیم کی تھرو بورڈ پر موجود تمام کھلاڑیوں کے مقابلے میں تاریخی تھی۔ 32 سالوں میں پہلے اولمپک میڈل اور 40 سال میں پہلے گولڈ میڈل کے حصول کے ساتھ یہ پاکستان کا پہلا انفرادی گولڈ میڈل بھی ہے۔

اس کے ساتھ، ارشد ندیم اولمپکس میں ریکارڈ قائم کرنے اور ایتھلیٹکس میں میڈل حاصل کرنے والے پہلی پاکستانی بن گئے ہیں۔

کوچ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ اولمپک میں اعزاز حاصل کرنے کا سفر تھکا دینے والے 72 گھنٹوں پر مشتمل تھا، اس کا آغاز منگل کے کوالیفائر راؤنڈ سے ہوا تھا جہاں ارشد ندیم نے ’فورتھ سیڈ‘ کے طور پر جمعرات کے روز فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے 86.59 میٹر کی سیزن کی بہترین تھرو پھینکی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے کوچ اور مینیجر ہونے کے طور پر ’ہمیں کچھ تکنیکی چیزوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے‘۔

سلمان بٹ نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ان کی باڈی کو آرام دہ رکھنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے سے ان کی انجری والی جگہ کو بار بار مساج کرنا پڑتا ہے، پھر ہمیں ان کی رفتار اور مضبوطی پر کام کرنا پڑتا ہے۔‘

مزید براں، سلمان بٹ نے پیرس ایتھلیٹکس ولیج میں انہیں اور ارشد ندیم کو دی جانے والی سہولیات کو بہترین قرار دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ایک صاف ستھرا، بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے اور جہاں تک پیرس کا تعلق ہے ہمیں تمام انتظامات کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت نہیں ہے اور تمام تر انتظامات کی تعریف بنتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 11 نومبر 2024
کارٹون : 10 نومبر 2024