• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

ملک بھر میں کل سے 18 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

شائع August 13, 2024
—  فائل فوٹو آن لائن
— فائل فوٹو آن لائن

ملک بھر میں (کل) 14 اگست سے 18 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مغرب، بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پر اثر انداز ہوں گی، جس کے نتیجے میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، 15 اگست سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارشوں کی توقع ہے۔

ادھر، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل 15 اگست سے داخل ہوگا اور بارشوں کے اسپیل 18 اگست جاری رہنے کی توقع ہے۔

مزید بتایا کہ بلوچستان کے اضلاع خضدار، قلات، سوراب، آواران، مستونگ، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، کچھی، سبی، پنجگور، کوہلو، موسی خیل، بارکھان، لورالائی، ہرنائی، ژوب، زیارت، شیرانی اور مکران میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بارشوں کے نئے اسپیل کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ پکنک پوائنٹس پر جانے سے گریز کیا جائے، بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنےکا خدشہ ہے، عوام بجلی کےکھمبوں، موبائل کے استعمال سے گریز کریں۔

پی ڈی ایم نے کہا کہ متاثر اضلاع کی انتظامیہ بارشوں کے دوران الرٹ رہے، بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024