• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:55pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:55pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:58pm

اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس، حکومت مخالف تحریک پر تفصیلی گفتگو

شائع August 13, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

حکومت مخالف تحریک و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن اور محمد علی درانی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور اسد قیصر شریک ہوئے، جماعت اسلامی اور بللوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) مینگل کا وفد بھی شریک تھا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی بیٹھک میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، علاوہ ازیں اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ حکمت عملی کے لیے ٹی او آرز پر بھی بات کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اگر حکومت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ایکسٹینشن دینے اور آئین میں ترمیم کرنے کی کوشش کی تو وہ اس کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی کال دے دیں گے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت کو قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تاکہ دوبارہ قاضی فائز عیسٰی کو چیف جسٹس بنا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024